بسم اللہ الرحمن الرحیم
عید غدیر، عیدوں میں سب سے بڑی عید ہے، یہ عید
محروموں کی عید ہے، یہ عید مظلوموں کی عید ہے، یہ عید ایسی عید ہے کہ جس دن خدا
تبارک و تعالیٰ نے رسول اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) کے ذریعہ الٰھی مقاصد کے
اجراء اور راہ انبیاء کے استمرار کے
لئے حضرت علی(علیہ السلام) کو اپنا جانشین مقرر فرمایا، یہ وہ عید ہے جس کے بار ے میں امام جعفر صادق(علیہ السلام) ارشاد فرمارہے ہیں: «وَ إِنَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍ بَيْنَ الْفِطَرِ وَ الْأَضْحَى وَ الْجُمُعَةِ كَالْقَمَرِ بَيْنَ الْكَوَاكِب بحار الأنوار (ط - بيروت) ؛ ج36 ؛ ص352
لئے حضرت علی(علیہ السلام) کو اپنا جانشین مقرر فرمایا، یہ وہ عید ہے جس کے بار ے میں امام جعفر صادق(علیہ السلام) ارشاد فرمارہے ہیں: «وَ إِنَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍ بَيْنَ الْفِطَرِ وَ الْأَضْحَى وَ الْجُمُعَةِ كَالْقَمَرِ بَيْنَ الْكَوَاكِب بحار الأنوار (ط - بيروت) ؛ ج36 ؛ ص352
امام جعفر صادق(علیہ السلام) ارشاد فرمارہے= یقینا عید
فطر، عید قربان اور جمعہ کی عید کے درمیان،
غدیر کا دن ستاروں میں چاند کی طرح ہے»۔
لیکن افسوس ہے کہ اس دن کو جس طرح منانے کا
حق ہے اس طرح منایا نہیں جاتا، یہ وہ دن ہے جس کے بارے میں حضرت فاطمہ زہرا(سلام
اللہ اعلیہا) گریہ کررہی ہیں۔
عَلِيُّ
بْنُ اَلْحَسَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اَلْحُسَيْنِ اَلْكُوفِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ
بْنِ عَلِيِّ بْنِ زَكَرِيَّا عَنْ عَبْدِ اَللَّهِ بْنِ اَلضَّحَّاكِ عَنْ
هِشَامِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اَلرَّحْمَنِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ
مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ
عَلَيْهِ وَ آلِهِ كَانَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلاَمُ تَأْتِي قُبُورَ
اَلشُّهَدَاءِ وَ تَأْتِي قَبْرَ حَمْزَةَ وَ تَبْكِي هُنَاكَ فَلَمَّا كَانَ فِي
بَعْضِ اَلْأَيَّامِ أَتَيْتُ قَبْرَ حَمْزَةَ فَوَجَدْتُهَا عَلَيْهَا السَّلاَمُ
تَبْكِي هُنَاكَ فَأَمْهَلْتُهَا حَتَّى سَكَنَتْ فَأَتَيْتُهَا وَ سَلَّمْتُ
عَلَيْهَا وَ قُلْتُ يَا سَيِّدَةَ اَلنِّسْوَانِ قَدْ وَ اَللَّهِ قَطَعْتِ
نِيَاطَ قَلْبِي مِنْ بُكَائِكِ فَقَالَتْ يَا بَا عُمَرَ وَ لَحَقٌّ لِيَ اَلْبُكَاءُ
فَلَقَدْ أُصِبْتُ بِخَيْرِ اَلْآبَاءِ رَسُولِ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ
وَ آلِهِ وَا شَوْقَاهْ إِلَى رَسُولِ اَللَّهِ ثُمَّ أَنْشَأَتْ عَلَيْهَا
السَّلاَمُ تَقُولُ
إِذَا
مَاتَ يَوْماً مَيِّتٌ قَلَّ ذِكْرُهُوَ ذِكْرُ أَبِي مُذْ مَاتَ وَ اَللَّهِ
أَكْثَرُ
قُلْتُ
يَا سَيِّدَتِي إِنِّي سَائِلُكِ عَنْ مَسْأَلَةٍ تَتَلَجْلَجُ فِي صَدْرِي
قَالَتْ سَلْ قُلْتُ هَلْ نَصَّ رَسُولُ اَللَّهِ قَبْلَ وَفَاتِهِ عَلَى عَلِيٍّ
بِالْإِمَامَةِ قَالَتْ وَا عَجَبَا أَ نَسِيتُمْ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ قُلْتُ
قَدْ كَانَ ذَلِكَ وَ لَكِنْ أَخْبِرِينِي بِمَا أُشِيرَ إِلَيْكِ قَالَتْ
أُشْهِدُ اَللَّهَ تَعَالَى لَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ - عَلِيٌّ خَيْرُ مَنْ
أُخَلِّفُهُ فِيكُمْ وَ هُوَ اَلْإِمَامُ وَ اَلْخَلِيفَةُ بَعْدِي وَ سِبْطَايَ
وَ تِسْعَةٌ مِنْ صُلْبِ اَلْحُسَيْنِ أَئِمَّةٌ أَبْرَارٌ لَئِنِ
اِتَّبَعْتُمُوهُمْ وَجَدْتُمُوهُمْ هَادِينَ مَهْدِيِّينَ وَ لَئِنْ
خَالَفْتُمُوهُمْ لَيَكُونُ اَلاِخْتِلاَفُ فِيكُمْ إِلَى يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ
قُلْتُ يَا سَيِّدَتِي فَمَا بَالُهُ قَعَدَ عَنْ حَقِّهِ قَالَتْ يَا بَا عُمَرَ
لَقَدْ قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ مَثَلُ
اَلْإِمَامِ مَثَلُ اَلْكَعْبَةِ إِذْ تُؤْتَى وَ لاَ تَأْتِي أَوْ قَالَتْ مَثَلُ
عَلِيٍّ ثُمَّ قَالَتْ أَمَا وَ اَللَّهِ لَوْ تَرَكُوا اَلْحَقَّ عَلَى أَهْلِهِ
وَ اِتَّبَعُوا عِتْرَةَ نَبِيِّهِ لَمَا اِخْتَلَفَ فِي اَللَّهِ اِثْنَانِ وَ
لَوَرِثَهَا سَلَفٌ عَنْ سَلَفٍ وَ خَلَفٌ بَعْدَ خَلَفٍ حَتَّى يَقُومَ
قَائِمُنَا اَلتَّاسِعُ مِنْ وُلْدِ اَلْحُسَيْنِ. بحار الأنوار (ط - بيروت) ؛
ج36 ؛ ص352
راوی کہتا ہے: رسول
خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی وفات کے بعد شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا)
جناب حمزہ کی قبر مبارک پر زیارت کے لئے
جایا کرتی تھیں، اور و ہاں پر گریہ کرتی تھیں۔ محمود ابن لبید کہتے ہیں کہ ایک دن
میں بھی وہاں موجود تھا میں نے کیا دیکھا کہ فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) گریہ کر
رہی ہیں، کچھ دیر بعد میں شھزادی کہ قریب گیا اور سلام کے بعد میں نے عرض کیا:
شھزای آپ کے گریہ سے میرا دل بہت زیادہ منقلب ہوگیا ہے، شھزادی نے فرمایا: اے محمود، کیا یہ مناسب نہیں ہے کہ میں اللہ کے
رسول، اپنے بابا کی جدائی میں آنسو بہاؤ۔
میں نے شھزادی سے عرض کیا کہ میں آپ سے ایک
سوال کرنا چاہتا ہوں جو مجھے بہت بے چین کر رہا ہاے، شھزادی نے فرمایا: پوچھو، میں
نے عرض کیا: کیا رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حضرت علی(علیہ السلام) کی
امامت کے بارے میں صراحت کے ساتھ بیان نہیں کیا تھا؟
شھزادی نے فرمایا: کیا تم
لوگوں نے غدیر کے دن کو بھلا دیا۔
میں نے عرض کیا: ہاں اللہ کے رسول نے صریح کہا تھا، لیکن میں یہ
چاہتا ہوں جو چیزیں اللہ کے رسول نے لوگوں سے نہیں فرمایا اور آپ سے کہا ہے ان چیزوں
کو سنوں۔
شھزادی نے فرمایا: میں خدا کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ میں نے اللہ کے رسول سے سنا
ہے کہ آپ نے فرمایا: علی(علیہ السلام) میرے بعد تم لوگوں میں سب سے بہتر ہیں جس کو
میں تم لوگوں کے درمیان چھوڑ کر جارہا ہوں، اور وہ میرے جانشین اور امام ہیں، اور
میرے نواسے اور حسین(علیہ السلام) کی صلب سے ۹، فرزند جو ان کے بعد امام ہونگے اگر
ان لوگوں کی اطاعت کروگے تو صحیح راستہ کو اپناؤگے اور اگر ان کی مخالفت کی تو قیامت
کے دن تک تم لوگوں ک درمیان اختلاف رہیگا۔
میں نے عرض کیا کہ: پھر حضرت علی(علیہ السلام) نے اپنا حق کیوں نہیں
لیا؟
شھزادی نے فرمایا: اے محمود، اللہ کے رسول نے فرمایا ہے کہ امام،
کعبہ کی مانند ہے، لوگ کعبہ کی طرف جاتے ہیں کعبہ لوگوں کی طرف نہیں آتا، اس کے
بعد شھزادی نے فرمایا: خدا کی قسم اگر حق اس کے حقدار کو دیدیا جاتا اور اللہ کے
رسول کے عترت کی پیروی کرتے، تو کبھی دو لوگوں کے درمیان خدا کے بارے میں اختلاف پیش
نہیں آتا، تمام امام ایک کے بعد ایک امامت کو وراثت میں پاتے یہاں تک کے حسین(علیہ
السلام) کے نویں فرزند حضرت حجت ابن الحسن(عجل للہ تعالی فرجہ الشریف) کی حکومت
برپا ہوتی۔
غدیر کو فراموش کرنے کے
نتائج:
۱۔
دین کا کامل نہ ہونا۔
۲۔ نعمت کا تمام نہ ہونا۔
۳۔
ولایت سے محرومیت۔
۴۔
معصوم امام کی مخالفت۔
۵۔
مسلمانوں کو ہدایت نہ پانا۔
نتیجہ:
آج بھی جہان اسلام کی تمام پریشانیاں، غدیر کو بھلانے اور اللہ کے ولی
کی اطاعت نہ کرنے کی بناء ہر ہیں، اسی لئے ہم کو یہ کوشش کرنی چاہئے کے ہم غدیر کو
معصومین(علیہم السلام) کے احادیث کے مطابق سب سے بڑی عید کی طرح منائیں اور اپنی
آنے والی نسلوں کو اس عظیم ولایت کی نعمت سے محروم نہ رکھیں۔
No comments:
Post a Comment